ہیڈریئن وال کے قریب دیوقامت جوتوں کی دریافت
لندن (نیٹ نیوز)روم کے قدیم سپاہی یا دیو قامت محافظ؟ ہیڈریئن وال کے قریب جائنٹ جوتوں کی دریافت نے ماہرین کو حیران کر دیا۔۔
انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی سرحد کے قریب واقع رومن قلعہ مگنا فورٹ سے حال ہی میں دریافت ہونے والے انتہائی بڑے سائز کے قدیم چمڑے کے جوتوں نے ماہرین آثارِ قدیمہ کو ایک نئے تاریخی معمے میں الجھا دیا ہے ۔ ماہرین نے مئی میں 34 جوتے دریافت کیے ، جس میں 8 جوتے 30 سینٹی میٹر (11.8 انچ) یا اس سے زیادہ لمبے ہیں یعنی امریکی مردوں کے سائز 13.5 یا اس سے بڑے ۔ کھدائی کی سربراہ ماہرِ آثارِ قدیمہ ریچل فریم کہتی ہیں، ‘شروع میں ہمیں لگا شاید یہ سردیوں کے جوتے ہیں یا اندر اضافی کپڑا بھرا گیا ہو، لیکن جب مختلف طرز کے بڑے جوتے مسلسل نکلتے گئے تو یقین ہوگیا کہ یہ واقعی بڑے پاؤں والے افراد کے جوتے ہیں۔