کیرالہ میں پہلا طلاق کیمپ، خواتین کی زندگی کا نیا آغاز
کیرالہ(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ میں پہلا طلاق کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں خواتین نے اپنی نئی زندگی کا جشن منایا اور ایک دوسرے کے زخموں کو سمیٹا۔
کیلیکٹ سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کریئٹر رافیہ نے کیرالہ میں پہلا طلاق یافتہ خواتین کا کیمپ منعقد کیا، جس میں طلاق، جدائی یا بیوگی کا سامنا کرنے والی خواتین نے شرکت کی اور اپنی ناکام شادیوں کو بوجھ سمجھنے کے بجائے جشن کے طور پر منایا۔رافیہ نے اس اقدام کو Break Free Stories کا نام دیا۔ یہ کیمپ مئی 2025ء میں کیرالہ کے ضلع ایرناکولم کے ایک خوبصورت پہاڑی مقام پر منعقد ہوا، جس میں 17 خواتین نے شرکت کی۔ان خواتین نے ایک ساتھ سفر کیا، کیمپنگ کی، خیموں میں قیام کیا اور دو دن خوب قہقہوں، کہانیوں اور جذباتی مکالموں کے ساتھ گزارے ۔ آئندہ کیمپ 19 اور 20 جولائی کو منعقد ہوگا۔