گرم موسم میں گاڑی کو جلد ٹھنڈا کرنے میں مددگار ٹِرک

گرم موسم میں گاڑی کو جلد ٹھنڈا کرنے میں مددگار ٹِرک

لاہور(نیٹ نیوز) ہر گاڑی کے ڈیش بورڈ میں متعدد علامتیں موجود ہوتی ہیں جو تصویری زبان میں اپنا مطلب بیان کرتی ہیں۔۔

۔اے سی بٹن کو تو سب آسانی سے پہچان لیتے ہیں مگر ائیر سرکولیشن بٹن کے بارے میں ایسا نہیں کہا جاسکتا۔اس بٹن میں ایک ننھی گاڑی بنی ہوتی ہے جس کے گرد ایک تیر گھوم رہا ہوتا ہے ۔بیشتر افراد کو علم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے ، مگر جب آپ اس بٹن کو دباتے ہیں تو گاڑی باہر سے گرم ہوا کو کھینچنا بند کر دیتی ہے اور کیبن کے اندر موجود ہوا کو دوبارہ ٹھنڈا کرنے لگتی ہے ۔یہ اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ اے سی کو چلاتے ہیں۔اس سے نہ صرف گاڑی کو جلد ٹھنڈا کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اے سی کم توانائی خرچ کرتا ہے ،یہ بٹن آپ کی گاڑی کو ٹھنڈا رکھنے ، اسے صاف رکھنے اور ایندھن بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں