طبی نقطہ نظر سے رات کاوقت نہانے کیلئے موزوں
لاہور(نیٹ نیوز)طبی نقطہ نظر سے کون سا وقت نہانے کیلئے موزوں ہے ؟اس ضمن میں ماہرین طب شخصی ضرورت کو اہمیت دیتے ہیں۔مثال کے طور پر ایک شخص کی خواہش تھی ، اس کی رات کی بہتر نیند بہتر ہو جائے۔
وہ صبح کے بجائے رات کو غسل کرنے لگا۔ اس سرگرمی سے اس کو اچھی نیند آنے لگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم صحیح وقت اور درجہ حرارت پر رات کے وقت نہائیں تو اس سے ہمیں سونے میں مدد ملتی ہے ۔تحقیق ہے کہ رات کو نہانے پر ہمارے جسم کا درجہ حرارت سرکیڈین تال (circadian rhythm)سے ہم آہنگ ہو جاتا ہے ۔ ہمارے جسم میں چوبیس گھنٹے کے دور میں جو حیاتیاتی تبدیلیاں جنم لیں، وہ سرکیڈین تال کہلاتی ہیں۔ یہ ہم آہنگی اچھی نیند لانے میں معاون بنتی ہے ۔ دراصل ہر رات انسانی جسم کو اچھی طرح سے سونے کے لیے ٹھنڈا ہونا چاہیے ۔یہ ہمارا ارتقائی عمل ہے ۔