برطانیہ،7سال بعد نوجوان کو 43ویں پرپوزل پر ہاں
لندن(نیٹ نیوز)لندن سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ لوک ون ٹرپ نے محبت کی سچی مثال قائم کرتے ہوئے 42 بار انکار سننے کے بعد 43ویں پیشکش پر بالآخر اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سارہ ون ٹرپ سے ہاں سن لی۔
لوک نے پہلی بار سارہ کو 2018 میں شادی کی پیشکش کی تھی، مگر سارہ اس وقت اپنی ناکام ازدواجی زندگی اور 3 بچوں کی پرورش کی وجہ سے شادی کے لیے تیار نہ تھیں۔ 7 سالوں میں لوک یادگار انداز میں پرپوزل دیتے رہے لیکن سارہ کا جواب ہر بار نہ ہوتا تھا۔تاہم 42 ویں انکار کے بعد سارہ نے ایک اشارہ دیا تھا کہ شاید اگلی بار وہ ہاں کہہ دیں، ایک سال بعد لوک نے لندن کے رائل آبزرویٹری گرین وچ میں سارہ کو ایک بار پھر پرپوز کیا اور دل کو چھو لینے والے الفاظ کہے کہ یہ دنیا کا مرکز ہے اور تم میری دنیا کا مرکز ہو۔اس بار بالآخر سارہ نے مسکرا کر ہاں کہہ دیا۔