آئی وی ایف کے ذریعے دنیا کے معمر ترین بچے کی پیدائش

 آئی وی ایف کے ذریعے دنیا کے معمر ترین بچے کی پیدائش

اوہائیو(نیٹ نیوز)امریکا میں دنیا کے ’معمر ترین بچے ‘ کی پیدائش ہوئی ہے ، جو تولیدی عمل آئی وی ایف کے تحت تقریباً 30 سال قبل محفوظ کیے گئے جنین (embryo) کے ذریعے پیدا ہوا ہے ۔۔

 امریکی جوڑے کی جانب سے 1994 میں منجمد کیے گئے جنین سے تھیڈیئس ڈینیئل پیئرس کی پیدائش 26 جولائی کو اوہائیو میں لنزے اور ٹم پیئرس کے ہاں ہوئی جنہوں نے محفوظ کیا گیا جنین گود لیا اور اس جنین کو 62 سالہ لنڈا آرچرڈ نے 30 سال قبل عطیہ کیا تھا۔ 1990 کے اوائل میں آرچرڈ اور ان کے اُس وقت کے شوہر نے حمل میں دشواری کے بعد آئی وی ایف کا سہارا لیا اور 1994 میں اس عمل کے نتیجے میں چار جنین بنے ، جن میں سے ایک آرچرڈ کو منتقل کیا گیا اور اس سے ایک بیٹی کی پیدا ہوئی جبکہ باقی تین جنین کو منجمد کر کے محفوظ کر لیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں