52سال سے ہاتھ ہوا میں معلق رکھنے والا شخص

52سال سے ہاتھ ہوا میں معلق رکھنے والا شخص

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں رسم ورواج اور عقائد کی بنیاد پر انسانیت سوز واقعات کا سامنے آنا عام ہے انہی واقعات میں سے۔۔

 ایک سابق بھارتی کلرک امر بھارتی کی کہانی ہے جو گزشتہ 52 سالوں سے اپنا دایاں بازو ہوا میں معلق رکھے ہوئے ہیں۔ 1973 میں نئی دہلی کے سابق کلرک امر بھارتی نے روحانی طور پر قسم اٹھاتے ہوئے اپنا دایاں بازو ہوا میں معلق کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ امر بھارتی نے ہندؤں کے بھگوان شیوا کے احترام اور عالمی امن کے اشارے کے طور پر اپنا دایاں بازو اٹھایا تھا۔دعویٰ کیا جاتا ہے کہ عقیدت کے طور پر اٹھایا گیا یہ بازو گزشتہ 52 سالوں سے ہوا میں ایسے ہی معلق ہے جسے آدھی صدی سے زائد عرصے میں کبھی جھکایا نہیں گیا۔ 52 سالوں میں امر بھارتی کا ہاتھ بلآخر مستقل طور پر اکڑ کر سکڑ گیا،طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اب بازو نیچے جھکانا ان کی صحت کیلئے سنگین نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں