بچے کا ویزا نہ ہونے پر والدین ائیرپورٹ پر چھوڑ گئے
بارسلونا (نیٹ نیوز)زائد المعیاد پاسپورٹ، ویزا نہ ہونے اور ہر قیمت پر گھومنے جانے کی خواہش کے باعث ایک جوڑے نے۔۔
اپنے 10 سالہ بیٹے کو ائیرپورٹ چھوڑ کر طیارے پر سوار ہونے کا فیصلہ کیا۔ سپین کے شہر بارسلونا ائیرپورٹ میں ایک جوڑے کو جب علم ہوا کہ ان کے 10 سالہ بیٹے کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا ہے اور ویزا بھی نہیں، تو انہوں نے اسے ٹرمینل کے پبلک ایریا میں چھوڑنے اور اس کے بغیر بیرون ملک تعطیلات پر جانے کا فیصلہ کیا۔بچے نے جب بتایا تو طیارہ اس وقت تک رن وے پر تھا ۔طیارے کے کیبن کریو کی مدد سے بچے کے والدین کو شناخت کیا گیا ۔والدین کو طیارے سے نکال کر باہر بھیجا گیا اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ بچے کو اپنے ساتھ لے جائے جس کے بعد ہم طیارے پر سوار ہوگئے ۔والدین کے مطابق وہ اپنے ٹکٹوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے ۔