ہالینڈ،9وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف
ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز)حال ہی میں ایک کمپنی نے 9-وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف کرائے ہیں ،عالمی شہرت یافتہ چپس بنانے والا برانڈ Rewind نے حال ہی میں 9 وولٹ بیٹری ذائقے والے کارن چپس لانچ کیے ہیں۔۔
جس کا مقصد اس تجربے کو حقیقت میں تبدیل کرنا تھا جس میں لوگ بیٹری کو زبان لگاتے تھے اور اس کا تیز ذائقہ محسوس ہوتا تھا۔یہ محدود ایڈیشن فی الحال نیدرلینڈز میں دستیاب ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔یہ مخصوص ذائقہ بنانے کے لیے سوڈیم بائیکاربونیٹ اور سٹریک ایسڈ ستعمال کیا گیا ہے تاکہ زبان میں بیٹری جیسا چبھنے والا ذائقہ پیدا کیا جاسکے جبکہ مخصوص قسم کے نمک ایک دھاتی فلیور دیتے ہیں۔لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ذائقہ اصل بیٹری سے کم شدت کا ہوتا ہے ۔