جسے اپنا پالتو جانور پسند نہیں وہ شکاری جانور کو کھلادے
کوپن ہیگن(نیٹ نیوز)ڈنمارک کے ایک چڑیا گھر نے انوکھا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو اپنے پالتو جانور پسند نہیں وہ انہیں شکار جانوروں کی غذا بنادیں۔
آلبرگ کی چڑیا گھر انتظامیہ نے پالتو جانور رکھنے والے شہریوں سے یہ عجیب و غریب فرمائش کی ہے ۔چڑیا گھر انتظامیہ نے شہریوں سے مرغیاں، خرگوش، سور، یہاں تک کے چھوڑے گھوڑے بھی مانگے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان جانوروں کو چڑیا گھر میں نمائش کیلئے نہیں بلکہ شکاری جانوروں کی غذا بنانے کے لیے مانگا جارہا ہے ۔چڑیا گھر انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ناپسندیدہ جانور کو شکاری جانوروں کو کھلانے کیلئے ہمیں دے سکتے ہیں اس طرح سے 'نیچرل فوڈ چین' کو برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔اس حوالے سے انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے پیج پر بھی پوسٹ شیئر کی ۔