زیادہ سکرین ٹائم،بچوں میں دل کے دورے اور فالج کا خطرہ
لاہور(نیٹ نیوز) ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جو بچے گھنٹوں اپنے فون، گیمنگ کنسول یا ٹی وی کی سکرین سے چپکے رہتے ہیں۔۔۔
انہیں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔یہ نتائج امریکی صحت سے متعلق جریدے میں شائع ہوئے ہیں جو 1 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا پر مبنی تھے ، جن سے پتہ چلتا ہے کہ بہت زیادہ سکرین ٹائم کا تعلق بچوں میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور انسولین کی مزاحمت جیسے خطرات سے بھی پایا گیا ہے ۔تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ تفریحی مقاصد کے لیے سکرین کے استعمال میں اضافہ بچوں اور نوجوانوں میں دل کے امراض کے خطرات بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ سکرین ٹائم اور قلبی میٹابولک خطرات کے درمیان تعلق ان نوجوانوں میں سب سے مضبوط تھا جو کم گھنٹے سوتے تھے ۔