کائنات کا اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت
لندن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے کائنات کا اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔زمین سے 5 ارب نوری برسوں کے فاصلے پر واقع یہ بلیک ہول بہت زیادہ بڑا ہے ۔
یہ بلیک ہول ہمارے سورج کے مقابلے 36 ارب گنا زیادہ بڑا اور ہماری ملکی وے کہکشاں کے وسط میں واقع بلیک ہول سے 10 ہزار گنا زیادہ بھاری ہے ۔جرنل رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی میں شائع تحقیق میں سائنسدانوں نے اس بلیک ہول کے بارے میں بتایا۔یہ بلیک ہول کاسمک ہارس شو نامی کہکشاں میں واقع ہے ۔برطانیہ کی پورٹس ماؤتھ یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ یہ اب تک دریافت ہونے والے 10 سب سے بڑے بلیک ہولز میں سے ایک ہے بلکہ ہمارے خیال میں سب سے بڑا بلیک ہول ہے ۔نئی تکنیک سے سائنسدانوں کو اس بلیک ہول کے حجم اور دیگر پیمانوں کو جانچنے میں مدد ملی۔