کچھ جینز کی سائیڈ میں عجیب لوپ کیوں موجود ہوتا ہے

کچھ جینز کی سائیڈ میں عجیب لوپ کیوں موجود ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)جینز کی پینٹ دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے ،کچھ جینز ایسی ہوتی ہیں جن کے سائیڈ میں ایک عجیب سا لوپ موجود ہوتا ہے ۔

یہ لوپ جینز میں سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتا بلکہ ایک بہت کارآمد مقصد کے لیے دیا جاتا ہے ۔اس طرح کی جینز کو کارپینٹر جینز کہا جاتا ہے اور نام سے ہی ظاہر ہے کہ اسے تعمیراتی ورکرز یا بڑھئی وغیرہ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔تو اس کی ایک سائیڈ پر موجود لوپ کو ہیمر لوپ کہا جاتا ہے اور یہ اوزار لٹکانے کے لیے دیا جاتا ہے ۔ یعنی اس میں تعمیراتی ورکرز ہتھوڑے لٹکا کر گھومتے تھے اور اس طرح انہیں ٹول بیلٹ پہننے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔ویسے کارپینٹر جینز کی ایک خاص بات اس کی جیبیں بھی ہیں جو عام جینز کے مقابلے میں زیادہ گہری یا بڑی ہوتی ہیں تاکہ ٹولز کو بھرا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں