دریائے شکاگو میں 82ہزار ربڑ کی بطخوں کی ریس

دریائے شکاگو میں 82ہزار ربڑ کی بطخوں کی ریس

شکاگو (نیٹ نیوز)سپیشل اولمپکس الینوئے کے لیے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ 2025ء شکاگو ڈکی ڈربی کے موقع پر 82 ہزار سے۔۔

 زائد ربڑ کی بطخیں دریائے شکاگو میں تیرتی نظر آئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں تماشائیوں اور شائقین سے 10 ڈالرز کے عطیے کے عوض ایک بطخ گود لینے کی اپیل کی گئی اور پھر ان بطخوں کو دریا میں تیراکی کی دوڑ کے لیے ڈالا گیا تاکہ انہیں گود لینے والوں کو جیتنے پر انعامات مل سکیں۔منتظمین کے مطابق اس دوڑ کے لیے رکھے گئے انعامات میں ایک شیورلیٹ ٹریل بلیزر کار، ڈھائی ہزار ڈالرز نقد اور ڈبلیو کلب شکاگو کبز کے ٹکٹ شامل تھے ۔منتظمین نے بتایا کہ اس سال کی ڈربی میں 82 ہزار سے زائد ربڑ کی بطخوں نے حصہ لیا، جس سے سپیشل اولمپکس الینوئے کے لیے تقریباً 6 لاکھ ڈالرز کی رقم جمع ہوئی۔دوڑ کے بعد بطخوں کو دریا سے نکال کر اگلے سال کی تقریب میں استعمال کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں