دلہا دلہن نے مہمانوں کیلئے 1 ہزار ڈالر کا ٹکٹ رکھ دیا

دلہا دلہن نے مہمانوں کیلئے 1 ہزار ڈالر کا ٹکٹ رکھ دیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ایڈاہو میں دلہا دلہن نے اپنی شادی میں آنیوالے مہمانوں کیلئے 1 ہزار ڈالر کا ٹکٹ رکھ دیا۔۔

، جس میں 270 مہمانوں نے شرکت کی،سوشل میڈیا انفلوئنسر مارلی جیکس اور ان کے شوہر اسٹیو کی شادی پر تقریباً 50 ہزار ڈالر کا خرچہ آیا، جس کے بعد انہوں نے مہمانوں کیلئے ٹکٹ رکھنے کا فیصلہ کیا۔دلہا دلہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ آمدنی کیلئے نہیں بلکہ ٹکٹ کی رقم کو تعلیم کیلئے کام کرنے والی ایک این جی او کو عطیہ کرنے کیلئے کیا۔جیکس اور لارسن نے اپنی شادی کیلئے ٹکٹ فروخت کرکے 96 ہزار ڈالر کمائے اس کے بعد انہوں نے ایک اور ایونٹ رکھا جس کے ذریعے 36 ہزار ڈالر اکٹھے کیے اور تقریباً 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر جمع کرکے این جی او کو دے دیئے ،دلہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تمام ڈالر جس تنظیم کو دیے وہ افریقہ میں سکول کی تعمیر کیلئے کام کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں