شوہر کی موت، خاتون نے سمندر میں منفرد یادگار قائم کردی
لاہور(نیٹ نیوز)سمندری حادثے میں شوہر کی موت کے بعد خاتون نے سمندر کی تہہ میں منفرد یادگار قائم کر کے محبت امر کردی۔20 مئی 2018ء کوہوائی کی رہائشی ایشلے بگ کے۔۔۔
شوہر 35 سالہ برائن بگ خصوصی ری بریتھر اسکوبا ڈائیونگ کورس کے دوران ڈوب گئے تھے ، یہ کورس ہوائی کے ساحل کے قریب 90 فٹ گہرے ڈوبے ہوئے بحری جہاز سی ٹائیگر کے مقام پر ہورہا تھا۔ غم کی اس شدید کیفیت میں 6 ماہ بعد ایشلے کو کیلیفورنیا کی کمپنی لیونگ ریف میموریل کا فون آیا، جو سمندر کی تہہ میں ماحولیاتی یادگاریں قائم کرتی ہے ، ایشلے نے فوراً اس تجویز کو قبول کیا اور اپنے شوہر کی راکھ کمپنی کو بھیج دی، کمپنی نے جلد ہی برائن کے لیے خصوصی یادگار ریف بنا کر ہوائی پہنچا دیا جسے امریکی پرچم میں لپیٹ کر پیش کیا گیا۔