زلزلے زمین میں چھپے مائیکروبس کیلئے توانائی کا ذریعہ

زلزلے زمین میں چھپے مائیکروبس کیلئے توانائی کا ذریعہ

لاہور(نیٹ نیوز)زلزلوں سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت ہے جو کافی لوگوں کو نہیں پتہ کہ زلزلے صرف زمین کو ہلانے یا تباہی مچانے کا کام نہیں کرتے بلکہ۔۔۔

 وہ زمین کی گہرائی میں چھپے ہوئے مائیکروبس (microbes) اور دوسرے جانداروں کے لیے توانائی کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔زلزلے کے دوران جب چٹانیں ایک دوسرے کے رگڑ کھاتی ہیں، تو وہ دراڑیں پیدا کرتی ہیں۔ ان دراڑوں میں زیرِ زمین پانی، گیسیں اور معدنیات بہنے لگتے ہیں۔جب کچھ خاص قسم کی معدنی چٹانیں جیسے اولیوین (olivine) یا پیریڈوٹائٹ (peridotite)، پانی کے ساتھ رگڑ یا دباؤ کے تحت ٹوٹتی ہیں تو ہائیڈروجن گیس بنتی ہے ۔ یہ ہائیڈروجن گیس زیرِ زمین موجود بیکٹیریا کے لیے خوراک جیسی ہے کیونکہ وہ اسے اپنی توانائی بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں