منہ کھول کر سونا معمولی سی بات یا پھر سنگین مسئلہ

منہ کھول کر سونا معمولی سی بات یا پھر سنگین مسئلہ

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین صحت کے مطابق منہ کھول کر سونے کی عادت بعض اوقات بنیادی طبی مسائل کی علامت ہو سکتی ہے لیکن زیادہ تر ایسا تب ہوتا ہے جب ناک شدید سردی، الرجی یا بڑھے ہوئے ٹانسلز کی وجہ سے بند ہو جاتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ناک بند ہونے کی وجہ سے زیادہ تر بچے منہ کھول کر سوتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب ناک بڑھے ہوئے ٹانسلز کی وجہ سے بند ہو لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس صورتحال میں بہتری آ جاتی ہے ۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی کا نیسل سیپٹم ٹیڑھا ہو تو اس کی بھی ناک بند ہو سکتی ہے اور ایسا شخص اپنے منہ سے سانس لینے پر مجبور ہوتا ہے ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیند کے دوران منہ سے سانس لیتے ہوئے خراٹوں کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں دشواری بھی ہو تو یہ نیند کی کمی جیسی سنگین حالت کی علامت ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں