منگنی کی انگوٹھی کیلئے پتھر ڈھونڈنے والی خاتون کو ہیرا مل گیا
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں آرکنسا کے کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں اپنی منگنی کی انگوٹھی کیلئے قیمتی پتھر ڈھونڈنے گئی نیو یارک کی خاتون نے 2.3 قیراط کا ہیرا ڈھونڈ نکالا۔
نیو یارک شہر کے علاقے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس کے مطابق انہوں نے دو برس قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی کا ہیرا خود تلاش کریں گی۔ ان کے متوقع منگیتر نے ان کے فیصلے سے اتفاق کیا اور انگوٹھی کے درست پتھر کی تلاش تک رکنے پر رضامندی کا ظاہر کی۔ انہوں نے اس متعلق تحقیق کی اور ان کے سامنے دنیا کی ایک ہی جگہ آئی جو کہ انتہائی قریب، آرکنسا میں تھی۔خاتون نے پارک میں پتھر کی تلاش 8 جولائی کو شروع کی اور درست ہیرے کیلئے روزانہ گھنٹے صرف کیے لیکن 29 جولائی کو انکے دورے کے آخری روز انہیں بالآخر مرضی کے مطابق ہیرا مل گیا۔