7ستمبر کو ہونے والا چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگا
لاہور(نیٹ نیوز)2025 کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے ۔۔
منور ہو جائے گا۔جی ہاں واقعی 7 ستمبر کو ہونے والا چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگا۔خیال رہے کہ گرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے ، جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے ۔یہ چاند گرہن اس لیے خاص ہوگا کیونکہ اسے لگ بھگ دنیا کا ہر فرد دیکھ سکے گا۔