چیٹ جی پی ٹی سے لکھی تحریر پہچاننے کیلئے نیا ٹول تیار
لاہور(نیٹ نیوز)آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی سے لکھی گئی تحریر کو پہچاننے کے لیے نیا ٹول بنالیا۔۔۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے ایک ایسا ٹول بنایا ہے جو ممکنہ طور پر ایسے طلبہ کو فوری طور پر پکڑ سکتا ہے جو اپنے اسائنمنٹس لکھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں، تاہم کمپنی ابھی اس پر غور کر رہی ہے کہ آیا اس ٹول کو عام لوگوں کے لیے جاری کیا جائے یا نہیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ ‘ٹیکسٹ واٹرمارکنگ’ کے طریقے پر تحقیق کر رہے ہیں، جو تحریر میں ایک چھپی ہوئی نشانی ڈال دیتا ہے جس سے بعد میں معلوم کیا جا سکتا ہے کہ تحریر چیٹ جی پی ٹی نے لکھی ہے یا نہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مؤثر تو ہے لیکن اس کے کچھ خطرات بھی ہیں، جیسے یہ انگریزی نہ بولنے والے لوگوں پر غیر ضروری اثر ڈال سکتی ہے ۔