2025 :ابتدائی 6ماہ میں عالمی سولر انسٹالیشن میں بڑا اضافہ

2025 :ابتدائی 6ماہ میں عالمی سولر انسٹالیشن میں بڑا اضافہ

لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں عالمی سطح پر 380 گیگا واٹ کی نئی سولر کپیسٹی انسٹال کی گئی ۔۔۔

جس میں چین کا کردار نصف سے زیادہ رہا۔انرجی تھنک ٹینک Ember کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں عالمی سطح پر شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 380 گیگا واٹ کا اضافہ کیا گیا جو کہ 2024 کے ابتدائی چھ ماہ سے 64 فی صد زیادہ ہے ، اس عرصے میں 232 گیگا واٹ انسٹال کیے گئے تھے ۔ اس دوڑ میں چین سرِ فہرست رہا۔ 2025 کے پہلے چھ ماہ میں چین گزشتہ برس اس ہی دورانیے کے مقابلے میں دُگنی انسٹالیشن کیں۔ دوسرا نمبر بھارت (24 گیگا واٹ) کا ہے جبکہ امریکا 21 گیگا واٹ کی انسٹالیشن کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں