بھارتی گاؤں کے نلکوں،ٹیوب ویلوں سے مچھلیاں نکلنے لگیں

بھارتی گاؤں کے نلکوں،ٹیوب ویلوں سے مچھلیاں نکلنے لگیں

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کے ایک گاؤں میں نل اورہینڈ پمپس سے پانی کے ساتھ مچھلیاں نکلنے لگیں ۔

یہ منفرد واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد پیش آیا، جمسڈا گاؤں میں لگ بھگ 25 سے زائد گھر ہیں، جب انہوں نے پانی کیلئے نل، ہینڈ پمپوں اور ٹیوب ویلوں کو کھولا تو سب ہی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان سے پانی کی دھاروں کے ساتھ مچھلیاں نکل رہی تھیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے زیر زمین پانی کی سطح متاثر ہونے کے بعد پانی انتہائی آلودہ، پیلی رنگ اور بدبودار ہو گیا ہے ، جس کو ہم پی نہیں سکتے ، لیکن حیران کن طور پر اس میں سے چھوٹی چھوٹی مچھلیاں نکل رہی ہیں۔نندو کشواہا کے ٹیوب ویل سے سوا کلو اور آدھا کلو تک کی مچھلیاں نکلیں، جس کو پکا کر انہوں نے دسترخوان کی زینت بنایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں