کینسر مریضوں کا سگریٹ ترک کرنا زندگی میں اضافے کا سبب
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کینسر کے مریض اگر تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی ترک کردیں تو ان کی زندگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے سائٹمین کینسر سینٹر نے 13 ہزار سے زائد مریضوں پر جون تا دسمبر 2018ء کے دوران تحقیق کی ہے ۔ریسرچ کے نتائج کے مطابق سیگریٹ چھوڑنے والے مریضوں کی زندگی میں اوسطاً 1 سال سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سینئر محقق ڈاکٹر لی شوئن چن نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے کبھی بھی دیر نہیں ہوتی ہے ، کوئی بھی شخص اتنا بیمار نہیں ہوتا کہ وہ تمباکو نوشی چھوڑ نہ سکے ۔ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے سے مریضوں کی بقاء کے امکانات دگنے ہوجاتے ہیں، اگر کینسر آخری مرحلے میں ہو تب بھی یہ ہوسکتا ہے۔