مہنگائی سے تنگ نوجوان فلیٹ چھوڑ کر وین میں رہنے لگا

مہنگائی سے تنگ نوجوان فلیٹ چھوڑ کر وین میں رہنے لگا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی اور کرایوں کے ناقابلِ برداشت دباؤ سے پریشان ایک نوجوان نے روایت سے ہٹ کر حیران کن قدم اٹھالیا، فلیٹ کو خیرباد کہہ کر وین میں رہائش اختیار کرلی۔۔۔

لیوس نامی یہ نوجوان سوشل میڈیا پر @lewis.ldn.vanlife کے نام سے مشہور ہے ، جہاں اس کے 51 ہزار سے زائد فالوورز روزانہ اس کی وین لائف کے دلچسپ مناظر دیکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیوس پہلے ایک مشترکہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا جہاں وہ ہر ماہ ایک ہزار پاؤنڈ کرایہ دیتا تھا، مگر اس نے طے کیا کہ اب وہ یہ رقم کرایہ، بجلی، پانی اور ٹیکسوں کے بجائے اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے بچائے گا۔لیوس کے بقول وین میں منتقل ہونے کے بعد اس کے ماہانہ اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ اب تک تقریباً 7 ہزار پاؤنڈ جمع کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں