دانتوں کی تکلیف دہ فلنگ ماضی کا قصہ بننے کے قریب

دانتوں کی تکلیف دہ فلنگ ماضی کا قصہ بننے کے قریب

لندن(نیٹ نیوز)کیویٹیز دنیا بھر میں دانتوں کا انتہائی عام مسئلہ ہے ۔اس وقت کیویٹیز کے علاج کیلئے متاثرہ دانت کے ٹشوز نکال کر اس سوراخ کو میٹریل سے بھرا جاتا ہے ، مگر اس عمل سے صحت مند ٹشوز کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔۔

جبکہ مریضوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بہت جلد دانتوں کی فلنگ کا عمل ماضی کا قصہ بن جائے گا۔برطانیہ کی ناٹنگھم یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا جیل تیار کیا ہے جو دانتوں کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرے گا اور دانتوں کی متاثر سطح کی بحالی میں مدد فراہم کرے گا۔یہ جیل امیلوجینن نامی ایک پروٹین پر مبنی ہے ۔یہ پروٹین ننھے بچوں کی دانتوں کی سطح کی نشوونما میں مدد فراہم کرتا ہے ۔یہ جیل دانتوں کے سوراخ اور دراڑیں بھرتا ہے ۔محققین نے بتایا کہ یہ جیل دانتوں کی موجودہ سطح کو ہی ایک بار پھر نئے جیسا بنا دیتا ہے ۔ تحقیق کے نتائج نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں