اے آئی ٹول نے لکھائی نقل کر کے سوال حل کر دیا

اے آئی ٹول نے لکھائی نقل کر کے سوال حل کر دیا

لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کے ٹول نے ہاتھ کی تحریر نقل کر کے ریاضی کا سوال حل کر دیا، وائرل پوسٹ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ۔۔۔

گوگل کے جدید اے آئی ٹول نینو بنانا پرو نے ناصرف ایک ہاتھ سے لکھا ہوا ریاضی کا سوال درست حل کیا بلکہ جواب بھی بالکل اسی ہاتھ کی لکھائی میں تحریر کیا، جیسے صارف نے لکھا تھا۔صارف نے اپنے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ کے ساتھ لکھا کہ گوگل کا نینو بنانا پرو اب تک کا بہترین امیج جنریشن اے آئی ہے ، میں نے اسے ہاتھ سے لکھا ہوا سوال بھیجا، اس نے ناصرف اسے صحیح حل کیا بلکہ جواب بھی میری ہی لکھائی میں لکھ دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ طلبہ اس ٹول کو بہت پسند کریں گے ۔نینو بنانا پرو گوگل کی جیمنائی 3 سیریز کا حصہ ہے ، جس کا مقصد اے آئی کی صلاحیتوں کو نئی حدوں تک پہنچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں