فیشن برانڈ کا چائے کی خوشبو سے متاثر پرفیوم متعارف
پیرس(نیٹ نیوز)لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے ایک غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے چائے سے متاثر خوشبو ‘انفیوژن دے سنٹل چائے ’ Infusion de Santal Chai متعارف کرائی ہے ۔
یہ پرفیوم خواتین و مرد دونوں کے لیے ہے اور اسے کلاسیکی چائے کے ذائقے اور مہک سے متاثر کیا گیا ہے ، جس میں صندل کی لکڑی، الائچی، لیموں اورہلکی خوشبو شامل ہیں۔پراڈا کے مطابق الائچی خوشبو میں ہلکی مٹھاس اور خوشبودار تاثر دیتی ہے ، جبکہ صندل ووڈ ایک کریمی بنیاد فراہم کرتا ہے اور لیموں تازگی بھری خوشبو کا احساس دیتے ہیں، یہ خوشبو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے ذائقے اور خوشبو کے احساسات کس حد تک قریب ہیں اور ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں۔پراڈا کی ویب سائٹ کے مطابق، 100 ملی لیٹر کی بوتل کی قیمت $190 ہے۔ خوشبو اب عالمی سطح پر دستیاب ہے ۔