مردوں کے ہاتھوں کی انگلیوں کی لمبائی کیا بتاتی ہے ؟

مردوں کے ہاتھوں کی انگلیوں کی لمبائی کیا بتاتی ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز) مردوں کی انگلیوں کی لمبائی ان کی شخصیت کے بارے میں کافی کچھ بتاسکتی ہے ۔

مثال کے طور پر اپنے دائیں ہاتھ کو دیکھیں، کیا شہادت کی انگلی انگوٹھی پہننے والی یا چوتھے نمبر پر موجود انگلی سے چھوٹی ہے ؟اگر ہاں تو یہ شخصیت سے لیکر ذہانت اور دیگر پہلوؤں بارے بتاتا ہے ،چوتھی انگلی کے مقابلے میں چھوٹی شہادت کی انگلی کے مالک مرد حضرات خواتین کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرتے ہیں۔یہ دعویٰ کچھ سال قبل جرنل Personality and Individual Differences میں شائع تحقیق میں کیا گیا تھا۔جن مردوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے ، وہ زیادہ پرکشش چہروں کے مالک ہوتے ہیں۔یہ دعویٰ کچھ سال قبل جرنل پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی میں شائع تحقیق میں کیا گیا تھا۔تحقیق کے مطابق شہادت کی انگلی اگر انگوٹھی والی انگلی سے بڑی ہو تو مثانے کے کینسر کا خطرہ 33 فیصد تک گھٹ جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں