چند سیکنڈز میں سفر مکمل کرنیوالی دنیا کی مختصر ترین پرواز

 چند سیکنڈز میں سفر مکمل کرنیوالی دنیا کی مختصر ترین پرواز

سکاٹ لینڈ (نیٹ نیوز)دنیا کی مختصر ترین پرواز ہونے کا اعزاز سکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان سفر کرنے والی پرواز کو حاصل ہے ۔اس پرواز کا دورانیہ صرف 53 سیکنڈز ہے ۔۔۔

اور یہ پرواز اس مختصر وقت میں 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے ۔برطانوی ایئرلائن لوگن ایئر کی جانب سے یہ مختصر سفر طے کرنے کیلئے برٹین نارمن BN-2 آئی لینڈر ہوائی جہاز کا استعمال کیا جاتا ہے جسے خاص طور پر اس مشکل موسمی حالات کے دوران اس مختصر فاصلے پر سفر کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق شمالی سکاٹ لینڈ میں جزائر کے رہائشیوں کیلئے سفر کرنے کے دو ہی آپشن ہیں کشتی یا پھر ہوائی جہاز، کشتی کا سفر پانی کے بہاؤ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کافی مشکل ہے اس لیے وہاں کے لوگ ہوائی جہاز پر سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔اس پرواز کا دورانیہ عام طور پر 90 سیکنڈز ہے لیکن اگر ہوا موافق ہو تو 53 سیکنڈز ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں