دنیا کی انوکھی جھیل جسے چھونے والا پتھر کا بن جاتا ہے
ڈوڈوما(نیٹ نیوز)تنزانیہ کے شمالی علاقے میں واقع جھیل ناٹرون اپنی خطرناک لیکن حیرت انگیز خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔
یہ جھیل اپنی سرخ رنگت اور الکلائن پانی کی وجہ سے منفرد ہے ، جو پانی سے ٹچ ہونے والی ہر چیز کو پتھر نما بنا دیتا ہے ۔ جھیل کے پانی میں کیلشیم بائکاربونیٹ اور سوڈیم کاربونیٹ کی مقدار بہت زیادہ ہے ، جس سے پانی نہ صرف شدید الکلائن بلکہ جانوروں کے لیے خطرناک ہو جاتا ہے ۔ جانور پانی کے نمک اور معدنیات سے متاثر ہو کر خشک ہو جاتے ہیں اور ان کے جسم سخت ہو جاتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق جھیل کا پانی اتنا الکلائن ہے کہ یہ جانوروں کی جلد اور آنکھوں کو جلا دیتا ہے ، اور سوڈیم کاربونیٹ مردہ جسموں کو محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے ، جیسا کہ قدیم مصر میں مردوں کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔