سڈنی کے سٹیشن پر سانپ نکل آیا، مسافروں کی دوڑیں
سڈنی(نیٹ نیوز)مسافروں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب آسٹریلیا کے ایک ٹرین پلیٹ فارم پر سانپ رینگتا ہوا نظر آیا ۔ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کی رات سڈنی شہر میں ایک چھوٹا سانپ پلیٹ فارم پر آگے بڑھ رہا ہے ۔
ٹرین پلیٹ فارم پر ایک خاتون سانپ کو دیکھتے ہی اپنی سائیکل وہیں چھوڑ دیتی ہیں اور الٹے قدموں دوڑ جاتی ہیں، جبکہ دیگر مسافر گھبراہٹ کے عالم میں پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ یہ صورت حال اس وقت ختم ہوتی ہے جب ایک مسافر ہمت کر کے سانپ کو اس کی دم سے اٹھاتا ہے اور اسے ریلنگ کے اوپر سے نیچے پھینک دیتا ہے ۔حکومتی ادارے ٹرانسپورٹ فار نیو ساؤتھ ویلز نے بتایا کہ ‘ایک مسافر جو ٹرین سے اترا تھا، اس نے خود ہی سانپ سے نمٹنے کی ذمہ داری لے لی۔’ اور مزید کہا کہ ‘اس شخص نے ذرا بھی خوف محسوس نہیں کیا۔’