تیسری عالمی جنگ کا آغاز کیسے ہوگا،بابا وانگا کی پیش گوئی

 تیسری عالمی جنگ کا آغاز کیسے ہوگا،بابا وانگا کی پیش گوئی

بلفاسٹ(نیٹ نیوز)بلغاریہ کی مشہور پیش گو بابا وانگا نے مستقبل کے بارے میں کئی حیران کن پیش گوئیاں کی ہیں۔ ان کے مطابق، 2026 میں مشرق سے ایک بڑا تصادم شروع ہوگا جس میں چین، روس، ایران اور امریکا شامل ہوں گے ، کہا جاتا ہے کہ یہ تصادم بڑھتے بڑھتے تیسرے عالمی جنگ کی شکل اختیار کرے گا اور مغربی دنیا کو شدید نقصان پہنچے گا۔

بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق، یہ جنگ انسانیت کے مکمل خاتمے کا سبب نہیں بنے گی۔ انہوں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ انسانی زوال کی شروعات 2025 میں ہوئی اور دنیا 5079 میں ختم ہوگی۔عالمی جنگ کی پیش گوئی کے علاوہ بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ انسانیت پہلی بار غیر ملکی مخلوقات سے رابطہ کرے گی، جس سے عالمی بحران یا خوفناک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں