لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، کمرے سے سانپ کی کھال برآمد

 لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، کمرے سے سانپ کی کھال برآمد

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں سنگن پور میں 20 سالہ نوجوان لڑکی کی پراسرار گمشدگی نے علاقے میں خوف و ہراس اور چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا۔۔۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی رات کمرے میں سونے گئی ،صبح وہاں موجود نہیں تھی، تاہم بستر پر اس کے کپڑے اور زیورات رکھے ہوئے تھے جبکہ ان کے قریب تقریباً 5 فٹ لمبی سانپ کی کھال بھی پڑی ہوئی تھی، بعض افراد نے اسے توہم پرستی سے جوڑتے ہوئے ‘اِچّھا دھاری ناگن’ جیسی باتیں کرنا شروع کر دیں۔ مزید یہ کہ جس کمرے میں لڑکی سو رہی تھی وہاں فرش میں سانپ کا ایک بل بھی ملا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے سانپ میں تبدیل ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں جن پر یقین نہیں کرنا چاہیے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمرے میں سانپ کی کھال اور کپڑوں کی موجودگی تفتیش کو گمراہ کرنے یا توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں