شہری زندگی سے تنگ خاتون کی ویران جزیرے میں ملازمت
بیجنگ(نیٹ نیوز)بیجنگ کی ایک بڑی کمپنی میں سینئر منیجر کے طور پر کام کرنے والی یو لی نے ایسٹ چائنا میں واقع ایک جزیرے میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔۔۔
اس جزیرے میں کام کرنے پر انہیں ماہانہ محض 3 ہزار یوآن ملتے ہیں ۔وہ ڈونگ زائی نامی غیر آباد جزیرے میں واقع فش فیڈنگ بیس میں کوالٹی انسپکٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔اس جزیرے کے اردگرد بھی کئی غیر آباد جزیرے موجود ہیں اور وہاں سے قریبی آبادی 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ یو لی نے بتایا کہ انہوں نے یہ بہترین ملازمت کام کے دباؤ کی وجہ سے چھوڑی ، ایک موقع پر تو جسمانی اور ذہنی صحت بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے خود سے پوچھا کہ کیا یہ وہ زندگی ہے جو میں چاہتی ہوں؟'بعد ازاں صوبہ Zhejiang میں انہوں نے جزیرے پر ملازمت کا اشتہار دیکھا اور اس کے لیے اپلائی کر دیا کیونکہ وہ شہر کی مصروف زندگی سے اکتا گئی تھیں۔