اسٹاک ایکسچینج ،تیزی،76فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

 اسٹاک ایکسچینج ،تیزی،76فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

2885پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 168182 پر بند ہوا حصص کی مالیت میں 3.4کھرب اضافہ،کاروباری حجم 46فیصد بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور ، پاکستان کی سفارتی کامیابی ، سعودی عرب کا پاکستان کو مالیاتی پیکیج فراہم کرنا اور بجٹ میں بزنس فرینڈلی اقدامات کی مثبت خبروں نے اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کی لہر کو برقرار رکھا ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس کی 1ہزار پوائنٹس کی مزید 3سطحیں بحال ہوگئیں اور 100 انڈیکس امریکا ایران جنگ سے قبل 28فروری کی سطح پر واپس آگیا ۔تیزی کے سبب 76فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت مزید3کھرب 04ارب روپے سے زائد بڑھ گئی۔ٹرمپ کے جلد جنگ بندی کے بیان سے خام تیل کی عالمی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے نیچے آنے سے کیپٹل مارکیٹ میں اعتماد کی فضاء بہتر ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2885.10 پوائنٹس کے اضافے سے 168182.98 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 931.27 پوائنٹس کے اضافے سے 50918.37 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1641.75 پوائنٹس کے اضافے سے 100327.69پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 46.24فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز1ارب 20کروڑ 58لاکھ 44ہزار 888 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 490 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 370 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 83 میں کمی اور 37 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں