سپر لیگ:ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی ہرا دیا

سپر لیگ:ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی ہرا دیا

سپر لیگ:ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی ہرا دیا پشاور نے 155 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا،کپتان بابر کے 71 رنز

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی زیر کردیا۔ اس فتح کے ساتھ زلمی کی پلے آف مرحلے کیلئے راہیں ہموار ہوگئی۔ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کاہدف دے دیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 37 رنز بنا کر نمایاں دہے ۔ زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف صرف 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100ویں نصف سنچری بناتے ہوئے 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ زلمی کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 35، کوشل مینڈس 21 رنز بنائے جبکہ ایرون ہارڈی 18 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں