یو اے ای نائب صدر کا ایرانی سپیکر سے ٹیلیفونک رابطہ کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

یو اے ای نائب صدر کا ایرانی  سپیکر سے ٹیلیفونک رابطہ  کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

دبئی(اے ایف پی)یو اے ای اور ایران کے سینئر حکام نے بدھ کو فون پر بات کی تاکہ خطے میں تناؤ کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔۔۔

 یو اے ای کے نائب صدر اور ڈپٹی وزیراعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر سے رابطہ کیا۔ یہ اعلیٰ سطح رابطہ اس وقت ہوا جب امریکا ایران جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے ۔ یو اے ای نے ایرانی حملوں کے ردعمل میں اپنا سفیر واپس بلا لیا اور تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں