نیشنل انڈر17کرکٹ کپ کا آج سے چار شہروں میں آغاز

نیشنل انڈر17کرکٹ کپ کا آج سے چار شہروں میں آغاز

نیشنل انڈر17کرکٹ کپ کا آج سے چار شہروں میں آغاز ایونٹ میں 270 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ،ٹیمیں تین گروپس میں تقسیم

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر17 کرکٹ کپ کا آغاز آج سے چار شہروں میں ہوگا جس میں 18 ریجنل ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، ایونٹ 13 مئی تک جاری رہے گا، میچز پاکستان میں ٹاپ میڈ پر لائیو سٹریم کیے جائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرانتظام نیشنل انڈر 17 کپ کا انعقاد چار شہروں چارسدہ، فیصل آباد، پشاور اور سیالکوٹ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 270 نوجوان کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ،ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر ٹیم گروپ سٹیج میں پانچ میچز کھیلے گی، تینوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں ٹرائنگولر مرحلے میں پہنچیں گی، ٹرائنگولر راؤنڈ 2 سے 9 مئی تک کھیلا جائے گا، فائنل 11 سے 13 مئی تک تین روزہ میچ پر مشتمل ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 17 لاکھ 75 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی، فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے ، رنر اپ ٹیم 5 لاکھ روپے حاصل کرے گی، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 75 ہزار روپے انعام ملے گا، بہترین بیٹر، باؤلر، وکٹ کیپر اور فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ گروپ اے میں فیصل آباد، لاہور وائٹس، اسلام آباد، ایبٹ آباد، حیدرآباد اور لاڑکانہ، گروپ بی میں ملتان، راولپنڈی، آزاد کشمیر، بہاولپور، پشاور اور کراچی وائٹس جبکہ گروپ سی میں سیالکوٹ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، لاہور بلیوز، کراچی بلیوز اور کوئٹہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں