شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کر رہا :آئی اے ای اے
سیول (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے جوہری ادارے (آئی اے ای اے )کے سربراہ رافیل گروسی نے بتایا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے ۔۔
یانگ بیون نیوکلیئر سائٹ کے ری ایکٹر، ری پروسیسنگ یونٹ اور لائٹ واٹر ری ایکٹر میں سرگرمی میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔گروسی نے کہا کہ یانگ بیون کی طرح نیا یونٹ بھی تعمیر کیا گیا ہے ، جس سے یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔