انسان میں 5نہیں بلکہ 33حواس ہوتے ہیں، نئی تحقیق

انسان میں 5نہیں بلکہ 33حواس ہوتے ہیں، نئی تحقیق

لندن(نیٹ نیوز)ئنسی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی حواس کی تعداد پانچ سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے اور یہ حواس 22 سے 33 تک ہوسکتے ہیں۔۔۔

لندن یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانسڈ سٹڈی کے ماہرین کے مطابق اضافی حواس میں پروپریوسپشن حس ہمیں دیکھے بغیر اپنے جسم کے اعضا کی پوزیشن کا علم دیتی ہے ، ویسٹیبیولر حس توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور کان کے اندرونی نظام سے وابستہ ہے ،انٹیروسیپشن جسم کے اندرونی حالات جیسے دل کی دھڑکن یا بھوک کا احساس بتاتی ہے ، سینس آف اونرشپ اپنے اعضا کو اپنا سمجھنے کا شعوردیتی ہے جو فالج زدہ مریضوں میں متاثر ہو سکتا ہے اور سینس آف ایجنسی یا حسِ اختیار یہ احساس دیتی ہے کہ حرکت ہم خود کر رہے ہیں۔ مطالعے کا اصل مقصد حواس کی گنتی طے کرنا نہیں بلکہ یہ سمجھنا ہے کہ انسانی حسی نظام پانچ روایتی حواس تک محدود نہیں بلکہ مربوط، کثیرالجہتی نظام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں