قدیم غار سے ملامنجمد بیکٹیریا اینٹی بائیوٹکس کیخلاف مزاحم
بخارسٹ(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک قدیم زیرِ زمین برفانی غار سے ایسے بیکٹیریا دریافت کیے ہیں جو آج استعمال ہونے والی 10 جدید اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں۔
رومانیہ کے ایک غار میں موجود پانچ ہزار سال پرانی برف کی تہہ سے ملنے والا بیکٹیریا سائیکرو بیکٹر ایس سی 65 اے .3 (Psychrobacter SC65A.3) سرد ماحول سے مطابقت رکھنے والا جاندار ہے ، جو جانوروں اور انسانوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ایسے بیکٹیریا ایک طرف خطرہ ہیں تو دوسری طرف امید بھی۔مطالعے کی مصنفہ ڈاکٹر کرسٹینا پرکریا جو رومانیہ اکیڈمی میں سینئر سائنس دان ہیں کے مطابق اگر پگھلتی ہوئی برف ان جراثیم کو آزاد کر دے تو ان کے مزاحمتی جین جدید بیکٹیریا میں منتقل ہو سکتے ہیں، جس سے اینٹی بائیوٹک مزاحمت کا عالمی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔