چین میں دنیا کا سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکلیٹر سسٹم تیار
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے شہر چونگ کنگ میں دنیا کا سب سے گہرا سب وے سٹیشن موجود ہے ، ایک معلق ٹرین ٹریک رہائشی عمارتوں کے درمیان سے گزرتا ہے اور اب یہ شہر دنیا کے سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکلیٹر سسٹم کا گھر بھی بن گیا ہے ۔
چونگ کنگ کا یہ نیا انفراسٹرکچر کمال ہے ، جسے ووشان گاڈیس ایسکلیٹر کہا جاتا ہے ، 21 ایسکلیٹرز، 8 لفٹس، 4 موونگ واک ویز، 2 پیڈسٹرین برج اور 2 اوور پاسز پر مشتمل ہے ۔ یہ سسٹم ووشان کاؤنٹی کے گاوٹانگ علاقے میں شن نو ایونیو کے بالائی اور زیریں حصوں کے درمیان سفر کا وقت ایک گھنٹے سے کم کر کے صرف 20 منٹ کر دیتا ہے ۔اس ایسکلیٹر کے نچلے اور اوپری حصے کے درمیان اونچائی کا فرق تقریباً 242 میٹر ہے ، جو کہ 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے ۔ تاہم پورا آؤٹ ڈور ایسکلیٹر سسٹم تقریباً ایک کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے ۔