ورک فرام ہوم سے انکار پر ملازم مستعفی، مالک کو پچھتاوا
دبئی(نیٹ نیوز)دبئی میں قائم ایک کمپنی کے شریک بانی نے انتظامی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ۔۔۔
ورک فرام ہوم کی ایک سادہ درخواست مسترد کرنے کے باعث ان کا بہترین ملازم ادارہ چھوڑ گیا۔ دبئی کی کمپنی کے مالک کا مذکورہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان پر وائرل ہو گیا۔کمپنی کے شریک بانی ملک اے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے ایک اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ملازمہ کو خاص طور پر جمعے کے روز گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، حالانکہ اس کا کام زیادہ تر خودمختار نوعیت کا تھا۔ شریک بانی نے بتایا کہ ملازمہ نے فیصلے پر بحث نہیں کی اور صرف اوکے کہہ دیا، تاہم 2 ماہ بعد مذکورہ ملازمہ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اب میں ہر معقول درخواست منظور کر لیتا ہوں اور اندازہ لگائیں کہ دفتر تباہ نہیں ہوا، کسی نے ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، لوگ بس بہتر کام کرتے ہیں۔