ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے انقلابی آکسیجن جیل تیار

ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے انقلابی آکسیجن جیل تیار

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کے محققین نے بیٹری سے چلنے والا ایک انقلابی آکسیجن جیل تیار کیا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے دیرینہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دے سکتا ہے ۔

 یہ جیل انفیکشن کم کرتے ہوئے اور ممکنہ طور پر اعضا کاٹنے سے بھی بچا سکتا ہے ۔یہ جدید جیل مشکل سے بھرنے والے ٹشوز تک مسلسل آکسیجن پہنچاتا ہے ، جس سے صحت یابی کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ابتدائی پری کلینیکل مطالعات کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیکنالوجی ان زخموں کے علاج میں ڈاکٹروں کے لیے ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے ۔محققین کے مطابق دائمی زخموں کی بنیادی وجوہات میں سے ایک خراب ٹشوز کی گہرائی میں آکسیجن کی کمی ہے ۔ جب آکسیجن کی سطح بہت کم ہو جاتی ہے تو زخم سوزش کے طویل مرحلے میں پھنسے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں بیکٹیریا کی افزائش بڑھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں