امریکا میں آئی فون نے 6افراد کی زندگی بچالی

امریکا میں آئی فون نے 6افراد کی زندگی بچالی

نیو یارک(نیٹ نیوز)2022 میں ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے پہلی بار سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اب اس فیچر نے ایک بار پھر زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ اس بار تو پورے 6 افراد کو بچا لیا ہے ۔امریکا کی جھیل تاہو کے قریب 6 افراد سکیئنگ کرتے ہوئے ایوا لانچ میں پھنس گئے تھے ۔ ان افراد نے آئی فون میں موجود ایمرجنسی ایس او ایس فیچر کو استعمال کیا۔جب ایمرجنسی ایس او ایس فیچر کو ان ایبل کیا جاتا ہے تو یہ فون کو ایک سیٹلائٹ سے کنکٹ کرتا ہے اور اس کے بعد سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتا ہے ۔تو اس ایوا لانچ میں پھنسنے والے افراد نے ایمرجنسی ایس او ایس کے ذریعے نیواڈا کاؤنٹی شیرف آفس کو میسج بھیجا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو عملے نے تمام 6 افراد کو بچالیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں