انگریز سرکار کو قرضہ دینے والے خاندان کا برطانیہ پر مقدمہ

 انگریز سرکار کو قرضہ دینے والے خاندان کا برطانیہ پر مقدمہ

ممبئی(نیٹ نیوز)یہ واقعہ ہے 1917 کا، جب دنیا پہلی جنگِ عظیم کی لپیٹ میں تھی۔ اسی دوران سہور کے تاجر سیٹھ جمعہ لال رتھیا نے مبینہ طور پر برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے بطور قرض دئیے تھے ۔ سیٹھ جمعہ لال کے پوتے ، وویک رتھیا کے مطابق خاندان نے حال ہی میں اپنے پرانے کاغذات، وصیت ناموں اور خطوط میں وہ ثبوت دریافت کیے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی حکومت نے یہ رقم ایک ‘‘وار لون’’ کے طور پر لی تھی ، ‘‘میرے دادا نے 1917 میں برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے قرض دئیے تھے ۔

آج ایک صدی گزرنے کے باوجود وہ رقم واپس نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس اس قرض سے متعلق سرکاری تصدیقی دستاویزات موجود ہیں، اور اب وہ برطانوی حکومت کو باضابطہ قانونی نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ اس تاریخی قرض کی واپسی ممکن ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں