ہائی کولیسٹرول:خاموش خطرہ،بچاؤ بروقت احتیاط میں ہے
لاہور(نیٹ نیوز) ہائی کولیسٹرول کو ماہرینِ صحت دل کا ایک ایسا خاموش دشمن قرار دیتے ہیں جو برسوں تک بغیر کسی واضح علامت کے جسم میں موجود رہ سکتا ہے ۔ کولیسٹرول دراصل ایک چکنائی نما مادہ ہے جو خون میں گردش کرتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہائی کولیسٹرول کو خاموش بیماری اسی لیے کہا جاتا ہے کہ یہ ابتدا میں درد، کمزوری یا تھکن جیسی علامات پیدا نہیں کرتا۔
تاہم جب شریانیں زیادہ تنگ ہوجائیں تو سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، ٹانگوں میں تکلیف، دل کا دورہ یا فالج جیسے سنگین مسائل سامنے آسکتے ہیں۔ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ مخصوص افراد کو باقاعدگی سے لپڈ پروفائل ٹیسٹ کروانا چاہیے ۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہائی کولیسٹرول پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ متوازن غذا اس سلسلے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔