وزن کم کرنیوالی ادویات منشیات کی لت کو کم کر سکتیں
واشنگٹن(نیٹ نیوز)نئی امریکی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے کوکین اور الکوحل جیسی منشیات کی لت اور ان سے ہونے والی اموات کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے ۔
طبی جریدے بی ایم جے میں شائع تحقیق کے مطابق GLP-1 ایگونِسٹ نامی مقبول ادویات نقصان دہ مادوں کے باعث ہونے والی اموات کے خطرے کو تقریباً 50 فیصد تک کم کر سکتی ہیں، بعض ماہرین نے نتائج کی تشریح میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ تحقیق براہِ راست سبب اور نتیجے کا تعلق ثابت نہیں کرتی۔ماہرین کے مطابق مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے ۔ محققین نے 3 سال تک الکوحل، بھنگ، کوکین اور نکوٹین سمیت مختلف منشیات کے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ ان میں GLP-1 ادویات لینے والوں میں اموات کی شرح 50 فیصد کم پائی گئی ۔