سمندری سطح میں اضافے بارے سائنسدانوں کا اندازہ غلط نکلا

 سمندری سطح میں اضافے بارے سائنسدانوں کا اندازہ غلط نکلا

لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ دنیا بھر میں سمندر کی سطح بعض اندازوں سے تقریباً ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) زیادہ ہوگئی ہے ۔مارچ 2026 میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق دنیا میں سمندری سطح کے بارے میں بہت سی پچھلی سٹڈیز میں غلط اندازے لگائے گئے تھے ۔

قمحققین نے سینکڑوں تحقیقوں کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ تقریباً 90% مطالعات میں ساحلی پانی کی اصل اونچائی کو اوسطاً ایک فٹ کم سمجھا گیا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ بہت سی ساحلی جگہوں پر سمندر پہلے ہی اتنا بلند ہے جتنا سائنسدان پہلے نہیں سمجھتے تھے ، جس سے لاکھوں مزید لوگ سیلاب کے خطرے میں آ سکتے ہیں۔یہ غلطی کیوں ہوئی؟ ماہرین کے مطابق سمندر کی سطح تیزی سے بڑھنے کی وجوہات میں گلوبل وارمنگ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں